loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی ٹیسلا نے دو سے پانچ برس کی عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرائی ۔ اس بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں دُگنی سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بائیک بغیر پیڈل، موٹر اور بریک کے تیار کی گئی ہے یعنی بچے اسے اپنے پیروں کی مدد سے چلاتے ہیں۔ بائیک میں ہلکے وزن کا میگنیشیم فریم اور جدید ڈیزائن دیا گیا ہے جبکہ اس کی نشست کو پانچ مختلف سطحوں پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نسبتاً زیادہ قیمت کے باوجود بائیک فروخت کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی۔ ٹیسلا کی جانب سے فروخت کی جانے والی اس سے ملتی جلتی 30 ڈالر کی ٹی شرٹ بھی فوری طور پر فروخت ہو گئی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں