loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا کی ویب سائٹ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ،قطر م مصر اور دیگرعلاقائی ثالثوں کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں امریکا اور ایران کو 10 روز جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے دعوے کے مطابق  قطر، پاکستان، مصر اور دیگر علاقائی ثالثوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کو 10 روزکی  جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔ تاحال کسی بھی فریق نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ایران کے ساتھ جاری تنازع میں ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جہاں امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق ان کے سامنے دو بڑے راستے موجود ہیں۔پہلا راستہ محدود مدت کی 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا جائے تاکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو سکے اور سفارتی مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا راستہ یہ بتایا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کرے تاکہ تہران پر مزید دباؤ ڈال کر اسے اپنی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ابھی تک کسی ایک آپشن پر حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم امریکی حکام کا خیال ہے کہ آئندہ چند دن اس بات کا تعین کریں گے کہ واشنگٹن کس حکمت عملی کو اختیار کرتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں