loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

آبنائے ہرمز کی  بندش اور حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے باب المندب کے راستے سعودی تیل کی ترسیل پر پابندی کے اعلان کے بعد پاکستان نے خلیجی ممالک کے علاوہ خام تیل کی درآمد کے متبادل ذرائع تلاش کرنا شروع کر دیے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے ملک کی آئل ریفائنریوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) اور منیجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈیز) کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں امریکا، ایران اور حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے ریفائنریوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پاکستان کو خام تیل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر متبادل درآمدی ذرائع کی نشاندہی کی جائے۔

اجلاس میں شریک اعلیٰ حکام نے بتایا کہ اس ہدایت کے بعد ریفائنریوں نے بین الاقوامی تجارتی کمپنیوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ امریکا، سنگاپور، نائجیریا اور وسطی ایشیائی ممالک سے خام تیل کی دستیابی کا جائزہ لیا جا سکے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں