loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ نے بچوں کی صحت اور سلامتی کے حوالے سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے باعث 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون منظور کرلیا۔ فرانس یہ  قانون بنانے والا پہلا یورپی ملک بن گیا۔

فرانس کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کیا جہاں سینیٹ میں اس کے حق میں 243 اور مخالفت میں 2 ووٹ آئے اور قومی اسمبلی میں 279 ارکان نے حق میں اور 81 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے جونیر وزیر اے آئی اینے لے ہنینف نے کہا کہ فرانس یورپ میں ڈیجیٹل میچورٹی اپنانے والا پہلا ملک بن کر اس عمل کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں