loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
31-Aug-2026
17-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
31-Aug-2026
17-Rabi' al-Awwal-1448

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا۔

یمن کی حوثی تحریک انصاراللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائی ان جہازوں کے خلاف کی گئی جو تنبیہ کے باوجود سفر جاری رکھے ہوئے تھے۔ گروپ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام یمن پر عائد محاصرے کے ردعمل میں کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر میں سفر کے دوران سعودی ملکیت کے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل برطا نوی میری ٹائم ایجنسی نے بھی  سعودی عرب کے ساحل الشقیق  سے 70 ناٹیکل میل دور جہاز میں آگ لگنے کی رپورٹ دی تھی ۔آئل  ٹینکر کے کپتان کے مطابق میزائل لگنے سے آگ لگی تاہم کوئی جانی یا ماحولیاتی نقصان نہیں ہوا۔ کچھ روز قبل یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان کیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں