loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

فرانس میں جون کی ہیٹ ویو کے دوران 5000 سے زائد اموات ریکارڈ ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں جون میں پڑنے والی شدید گرمی کی لہر سے 17 جون سے 2 جولائی کے درمیان 5 ہزار 764 اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو معمول کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔فرانس کی قومی صحت ایجنسی کے مطابق 17 جون سے 2 جولائی کے دوران 21 ہزار 674 افراد مختلف وجوہات کے باعث انتقال کر گئے۔ معمول کے حالات میں یہ تعداد تقریباً 15 ہزار 910 ہونے کی توقع تھی۔

قومی صحت ایجنسی کا کہنا ہے کہ  ماہرین کے مطابق یہ فرق ہیٹ ویو کے دوران ہونے والی اضافی اموات تصور کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پورے موسمِ گرما کے دوران فرانس میں 5 ہزار 722 اضافی اموات ریکارڈ کی گئی تھیں، جبکہ اس سال صرف دو ہفتوں میں یہ تعداد اس سے بھی تجاوز کر گئی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں