loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان ویمن انڈر19 ٹیم نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں6 وکٹوں سے شکست دے کر ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلی جانے والی سیریز کے چوتھے میچ میں بدھ کو پاکستان نے 110 رنز کا ہدف4 وکٹیں کھو کر  19.2اوورز میں حاصل کر لیا۔

 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے پاکستانی اوپنرز نے 34 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا،رویل خان 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں،3 رنز بعد کومل خان 28 رنز جوڑ کر چلتی بنیں،اقصیٰ حبیب 2رنز کی مہمان رہیں جبکہ عریشہ انصاری کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئیں۔ جنوبی افریقا کی  ریسپیکٹ مباسہ نے 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان میکی وان  نے 10 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔سیریز کا فیصلہ کن پانچواں اور آخری میچ جمعہ کی شب کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں