سندھ حکومت تحفظ جنگلات سے متعلق 99سالہ قدیمی قانون تبدیل کرنے کی تیاریاں کررہی ہے اور سندھ فاریسٹ ایکث2026کےنام سےنیا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے مجوزہ سندھ جنگلات ایکٹ کاجائزہ محکمہ قانون سے مکمل کرلیا گیاہے اور سندھ کابینہ کی منظوری کی صورت 99سال بعد نیا فاریسٹ ایکٹ سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔
مجوزہ سندھ فاریسٹ ایکٹ کے تحت جنگلات کی اقسام درختوں کے تحفظ اور درختوں کی کٹائی سے متعلق شقیں شامل ہیں سندھ حکومت کےزیر غور فاریسٹ ایکٹ تحت جنگلات درختوں کی نئی تشریح, جنگلات کی زمینوں کے تحفظ,عالمی قوانین و کنوشنز کے تناظر میں شقیں بھی شامل ہیں۔
مجوزہ سندھ فاریسٹ ایکٹ کے تحت نئی فاریسٹ کورٹس کے قیام جنگلات کے تحفظ نگرانی کےلئے نئے انتظامی میکنزم مستقل محفوظ فنڈ کی تجاویز بھی شامل ہیں ۔
سندھ فاریسٹ ایکٹ 1927کےحوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ قانون کو یکسر ختم کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہوسکتاہے اور اس سے جنگلات کو محفوظ رکھنےکےقومی مشن,شجرکاری کی حوصلہ افزائی کا کام متاثر ہوسکتےہیں مجوزہ سندھ فاریسٹ ایکٹ کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم سندھ کابینہ کے 23 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں فاریسٹ ایکٹ کا ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے کابینہ مسودہ قانون کو یکسر منظور کرےگی یا وزرا کمیٹی کے سپرد کیاجائے گا اس بارے میں درست تفصیل اگلے ہفتے تک سامنے آسکتی ہے