loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا نے پاکستان سمیت 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر جبری مشقت ٹیکس عائد کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین سمیت 60 تجارتی شراکت دار ممالک سے امریکا آنے والی اشیا پر 10 فیصد اور 12.5 فیصد کا نیا ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ یہ ٹیکس جبری مشقت پر پابندیوں کے کمزور نفاذ کے الزامات پرعائد کیا  جا رہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اس وقت یہ ٹیکس لگا رہی ہے جب عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف ختم ہو رہا ہے۔ ٹرمپ نے فروری کے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد 150 دن کے لیے عارضی 10 فیصد ٹیرف لگایا تھا جو جمعے کو صبح 12:01 بجے (امریکی وقت) ختم ہو رہا ہے۔ نئے ٹیرف اسی وقت نافذ ہوں گے۔ ٹرانزٹ میں موجود سامان کو 28 جولائی تک استثنا دیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں