مشہور او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے اشتراک سے بننے والی پہلی پاکستانی سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹر فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس سے قبل کئی پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پرآ چکے ہیں تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی۔
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں۔