loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کھجور کے درختوں کو بچانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی تیار کرلی گئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ انجینئر زید سنوکروت نے کھجور کے درختوں کو تباہ کرنے والے خطرناک ریڈ پام ویول کے خلاف مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے ابوظہبی میں ڈیپ ٹیک کمپنی قائم کر دی۔

زید سنوکروت کے مطابق لاکھوں کھجور کے درخت اس کیڑے کی وجہ سے تباہ ہو رہے تھے جس سے خطے کی ثقافت، غذائی تحفظ اور زرعی معیشت کو شدید خطرات لاحق تھے۔اس مقصد کے لیے قائم کی گئی کمپنی  نے زراعت اور ماحولیاتی نگرانی کے لیے اے آئی اکوسٹک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو آوازوں کے تجزیے کے ذریعے درختوں میں نقصان یا بیماری کی بروقت نشاندہی کر سکتی ہے۔

زید سنوکروت کے مطابق  ابتدائی اے آئی ماڈل لیبارٹری میں تو کامیاب رہا لیکن عملی میدان میں مختلف موسمی حالات اور قدرتی آوازوں کی وجہ سے اس کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ حقیقی ماحول میں ٹیکنالوجی کو مؤثر بنانے کے لیے مسلسل تحقیق اور بہتری کی ضرورت پیش آئی جس کے بعد کمپنی نے اپنے نظام کو مزید بہتر اور قابل بھروسہ بنایا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں