loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مداح کو دھکا دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شاہد آفریدی لوگوں کے ہجوم اور سیکورٹی میں گھرے میدان سے باہر آ رہے ہیں۔ اس دوران انہو ں نے راستے میں آنے والے نوجوان مداح کو دھکا دے پر پیچھے ہٹا دیا اور چلے گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Newsly Pakistan (@newslypakistan)

شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ متعدد صارفین نے شاہد آفریدی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مداح کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔ کچھ لوگوں نے شاہد آفریدی سے مداح سے معذرت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایک منظر دیکھ کر اندازے لگانا درست نہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں