loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

 نیویارک کے اسکول میں روبوٹ ٹیچر متعارف کرانے پر اساتذہ اور مقامی آبادی نے زبردست احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے شہر سلامانکا کے ہائی اسکول میں ‘سیلی’ نام کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیچر کو لانے کے منصوبے پر اساتذہ  اور مقامی رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا۔ ریاست کے محکمہ تعلیم نے بھی اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس عمل سے تدریس کا عمل غیرانسانی بنے گا۔ یہ طلبا کی رازداری اور ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے بھی ٹھیک نہیں۔

نیویارک کے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اساتذہ کی انجینئرنگ اور ریاضی میں مدد کرسکتی ہے لیکن انسانی فیصلے اور ذمہ داری کا متبادل نہیں بن سکتی۔

دوسری جانب روبوٹ بنانے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ اساتذہ کی جگہ لینے کے لیے نہیں بلکہ سائنس اور ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم میں معاونت کے لیے ہے۔ نیویارک کے محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ٹیکنالوجی اساتذہ کی مدد کر سکتی ہے مگر انسانی فیصلے اور ذمہ داری کا متبادل نہیں بن سکتی

ہیومائنڈ روبوٹ جس کی مالیت 58 ہزار ڈالرز ہے طلبا کو ذاتی نوعیت کی تعلیم فراہم کرے گا اور آن لائن بھی دستیاب ہوگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں