پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ جاری ہے۔
میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے تھے۔ شان مسعود 88 اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔ ایک رن پر اوپنر اذان اویس کی وکٹ گرنے کے بعد امام الحق اور شان مسعود نے عمدہ شراکت کی اور 155 رنز بنائے۔ امام الحق 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اذان اویس صفر اور کپتان بابر اعظم 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے چار اور محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔