loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو خریدا نہیں جا سکتا اسے شکست ہی دینا تھی جو ہم دے رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کا خیال تھا کہ ایران کو رعایتیں دے کر منایا جا سکتا ہے مگر ایران کو خریدا نہیں جا سکتا اسے شکست دینا پڑتی ہے اور ہم اسے بری طرح شکست دے رہے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، عسکری قیادت اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ ایران اب اپنی سابقہ صلاحیت کے صرف تقریباً 7 فیصد کی رفتار سے ڈرون تیار کر رہا ہے۔ ایران گزشتہ تقریبا 50 سال سے مشرق وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اب ایران ہمارے ساتھ معاہدے کی بات کر رہا ہے لیکن اگر ہم سخت کارروائی نہ کرتے تو مذاکرات کی نوبت ہی نہ آتی۔ اس وقت ایران کے ساتھ انتہائی خوشگوار مذاکرات جاری ہیں دیکھتے ہیں انجام کیا ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں