بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور برسراقتدار ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی کنگنا رناوت نے پیپرلیک کیخلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو جنریشن گٹر قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک طویل بیان میں متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ دلی کے جنتر منتر پر جو لڑکے لڑکیاں احتجاج کررہے تھے ان کی تربیت ٹھیک نہیں ہوئی۔ میں نے اتنا غلیظ احتجاج کبھی نہیں دیکھا جس کو دیکھ کر الٹی آئے۔ یہ خود کو جن زی کہتے ہیں جبکہ اصل میں یہ جنریشن گٹر ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لڑکیاں احتجاج کررہی تھیں وہ زندگی میں نہ تو کوئی ڈھنگ کی نوکری کرسکتی ہیں اور نہ ہی گھر بسا سکتی ہیں اور گھریلو کام کرسکتی ہیں۔ یہ ناکارہ ہیں۔ خود کو کاکروچ کہنے والے گٹر کے ہی قابل ہیں۔
کنگنا رناوت نے طلبا پر پولیس تشدد کا دفاع کرتے ہوئے اسے عوامی ردعمل قراردیا۔ کنگنا رناوت کو اس بیان پرشدید تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں ذہنی مریض قراردے رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا کے بیان کو نریندر مودی کو خوش کرنے کی کوشش بھی قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ کنگنا کو فلمیں تو مل نہیں رہیں تو خبروں میں رہنے کے لیے اس قسم کے بیانات دے رہی ہیں۔