ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ اذان اویس 3، امام الحق 3 اور سلمان آغا بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود 3،3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔علی عثمان نے 2 ،خرم شہزاد نے 4 رنز بنائے، عامر جمال اور محمد علی صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 58رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کا آغاز اپنی دوسری اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز سےکیا اور پوری ٹیم 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر 210رنز کی برتری ملی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی آخری دن بیٹنگ کارکردگی نہ دکھا سکی۔