loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

کراچی: بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سرا کمیونٹی نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

احتجاج میں تعلیم یافتہ ٹرانس جینڈر ارادیہ خان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ ارادیہ خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں نے عام شہریوں کی طرح خواجہ سرا کمیونٹی کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

ارادیہ خان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا افراد کو مہنگائی کے ساتھ ساتھ روزگار کے حصول، معاشی تحفظ اور بنیادی حقوق کے حوالے سے بھی مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت خواجہ سرا افراد کے لیے بہتر اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے جاب کوٹا پر مؤثر عملدرآمد اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو بھی معاشرے کے دیگر شہریوں کی طرح مساوی مواقع اور تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عوام دوست پالیسی اختیار کی جائے۔

خواجہ سرا کمیونٹی نے سماجی تحفظ اور معاشی معاونت کے خصوصی پروگرام متعارف کرانے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور جان و مال، عزت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ارادیہ خان کے مطابق ان کے مطالبات صرف مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں تک محدود نہیں بلکہ بہتر روزگار، مساوی حقوق، قانون کے تحفظ اور ایک محفوظ و بہتر مستقبل کی خواہش بھی ان کی جدوجہد کا حصہ ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں