loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 10افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے  باغبانپورہ سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرانے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوعلاج کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے  زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں