loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر کا قرض 3 سال کیلئے  رول اوور کیا ہے۔ قرض رول اوور سے پاکستان  پر فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگیا ہے۔

سعودی عرب نے یہ قرض پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ادائیگیوں کے لیے فراہم کیا تھا جس کی مدت ابتدائی طور پر تین ماہ مقرر کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ 5 ارب ڈالر کے رول اوور کے بعد پاکستان کی زرمبادلہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں