loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

سعودی عرب کے  وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے  امریکی صدر ٹرمپ سےہنگامی ملاقات کی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کامقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات میں سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ  ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔

سعوی وزیردفاع نےکہا کہ ایران نواز عراقی ملیشیاؤں نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی تنصیبات پر حملےکرکے ریڈلائن کراس کی جس کی وجہ سےجواب دینا پڑا۔عراق میں کارروائی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہ زیادہ سودمند راستہ ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں