loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ایک ووٹ سے مسترد کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ روکنے کی قرارداد کے کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ ڈالے گئے۔ 3 ری پبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے ری پبلکنز کا ساتھ دیا۔

امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ اس سے قبل قرارداد میں ایران جنگ میں امریکی شمولیت کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں