پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ صرف وائرل ہوگئیں بلکہ ان پر بحث بھی چھڑ گئی۔
فوادخان کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر میں وہ پہلے سے کافی مختلف نظر آرہے ہیں۔ چھوٹے بالوں کے ساتھ ساتھ ان کا وزن بھی کم دکھائی دے رہا ہے اور چہرے کی بناوٹ میں بھی تبدیلی محسوس ہو رہی ہے۔
فواد خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی تاہم سوشل میڈیا صارفین مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ اداکار کے چہرے پر معمولی تبدیلیاں محسوس کی جا سکتی ہیں جن میں بوٹوکس، فلرز یا دیگر کاسمیٹک طریقۂ علاج شامل ہو سکتے ہیں۔ کئی صارفین نے اسے محض نئے ہیئر اسٹائل، وزن میں کمی اور بہتر فٹنس کا نتیجہ قرار دیا۔
فواد خان نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ عائزہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں فواد خان ایک سیکیورٹی فورسز کے افسر کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے بال پہلے سے کافی مختصر کر لیے ہیں۔ یہی نیا ہیئر اسٹائل ان کی مجموعی شخصیت میں واضح تبدیلی کا باعث بنا ہے۔