loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے دی۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے دو جبکہ کپتان ابوبکر محمود نے ایک گول اسکور کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

چند روز قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عماد شکیل بٹ کی جگہ ابوبکر محمود کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر کیا گیا ­تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق عماد شکیل بٹ بدستور قومی اسکواڈ کا حصہ رہیں گے اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔­­­

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں