loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ملک میں  رواں مالی سال قلیل مدتی عرصے کے دوران مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 7.1 فیصد رہی جو مالی سال  25-2024 میں 4.5 فیصد  تھی جب کہ یہی شرح جون میں بڑھ کر 11.1 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس پہلے ماہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 9 سے  10 فیصد اوربیرونی شعبے کے مستحکم رہنے کی توقع  ہے تاہم مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی افراطِ زر اور بیرونی شعبے کے امکانات کے لیے منفی خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل برقرار ہے۔ مجموعی معاشی استحکام بھی محفوظ رہے گا۔گزشتہ مالی سال ترسیلات زر 41 ارب 60کروڑ ڈالر رہا جب کہ ریونیو میں اضافہ  بھی ریکارڈ کیا گیا۔ اس مدت میں برآمدات 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں