loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع ہی مؤثر راستہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ سعودی عرب کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے کی جانے والی علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

گفتگو کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کے مختلف حصوں میں کشیدگی برقرار ہے اور علاقائی و عالمی سطح پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں