loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

امریکا کی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ طالب علم رائے کم (Roy Kim) نے ایک ایسا کم لاگت آلہ تیار کیا ہے جو فضا میں موجود نمی کو پانی میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اس ایجاد کا مقصد خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو آبپاشی کے لیے متبادل پانی فراہم کرنا ہے۔

رائے کم اوریگن کے Whitford Middle School کے طالب علم ہیں اور ان کا منصوبہ “Sustainable Water Generating Chamber for Farms” دنیا کے معروف 3M Young Scientist Challenge 2026 کے فائنلسٹ منصوبوں میں شامل ہوا۔

یہ منصوبہ 3M Young Scientist Challenge کے لیے تیار کیا گیا، جہاں اسے نمایاں پذیرائی ملی۔ رائے کم کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں پانی کی قلت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے لیے مددگار ثابت ہو۔

یہ آلہ ایک خاص چیمبر کے ذریعے ہوا میں موجود نمی کو جذب کرتا ہے اور پھر اسے گاڑھا (Condense) کر کے قابلِ استعمال پانی میں تبدیل کرتا ہے۔ رائے کم کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کم لاگت، ماحول دوست اور دور دراز زرعی علاقوں میں بھی آسانی سے استعمال کی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق فضا سے پانی حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی پر دنیا بھر میں تحقیق جاری ہے، تاہم رائے کم کی یہ ایجاد اس بات کی مثال ہے کہ نوجوان سائنس دان بھی موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے بحران جیسے عالمی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں