loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے کراچی کے مختلف علاقوں، خصوصاً ابوالحسن اصفہانی روڈ اور اطراف میں گیس لیک ہونے کی شکایات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بو کسی گیس لیکج کی وجہ سے نہیں بلکہ نئی گیس پائپ لائن کی کمیشننگ کے دوران کیے جانے والے معمول کے ٹیسٹ کا نتیجہ تھی۔

کمپنی نے بتایا کہ قدرتی گیس بذاتِ خود بے بو ہوتی ہے، اس لیے حفاظتی اقدام کے طور پر اس میں مخصوص کیمیائی مادہ (اوڈورنٹ) شامل کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ گیس لیکج کی صورت میں لوگ فوری طور پر اس کی بو محسوس کر سکیں۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران اوڈورنٹ کی زیادہ مقدار شامل کیے جانے کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بو زیادہ شدت سے محسوس ہوئی، جس کے نتیجے میں شہریوں نے گیس لیک ہونے کی شکایات درج کرائیں۔

کمپنی نے واضح کیا کہ یہ ایک منصوبہ بند تکنیکی عمل تھا اور شہر میں کہیں بھی خطرناک نوعیت کی گیس لیکج نہیں ہوئی۔

ایس ایس جی سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسی صورتحال میں گھبرانے کے بجائے کمپنی کی ہدایات پر عمل کریں، تاہم اگر کسی جگہ مسلسل گیس کی بو کے ساتھ لیکج کے آثار بھی نظر آئیں تو فوری طور پر ایس ایس جی سی کے ہنگامی نمبر پر اطلاع دیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں