loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
3-Aug-2026
18-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
3-Aug-2026
18-Safar-1448

پاکستان ریلویز پولیس نے آپریشن کرکے ریلوے کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔

ریلویز پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کراچی میں کیا گیا جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ ریلوے پٹریاں اور تقریباً 32 ٹن ریلوے مٹیریل برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اورنگی ٹاؤن میں کیے جانے والے آپریشن میں ریلوے پٹریاں چوری کرنے والے 4 ملزمان کو پٹر یاں کاٹنے کے آلات سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی جی پاکستان ریلویز پولیس نے کہا کہ ریلوے مٹیریل چوری اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں