loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا کا دوبارہ اجرا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کردیا۔ یو اے ای ویزوں سے متعلق پیشرفت کی تصدیق پاکستان میں یو اے ای سفارت خانے کے ایک اہلکار نے کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سفری صنعت کے کاروبار سے وابستہ نمائندوں نے بھی یو اے ای ویزوں کا دوبارہ اجرا شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس اقدام سے یو اے ای جانے کے خواہش مند افراد کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے جاری غیریقینی صورتحال میں کمی آئے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں