loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

میگا اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

غیرملکی میڈیا کے مطابق  پرتگال سے تعلق رکھنے والے نامورفٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ دوست جارجینا ریڈروگیز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مڈیرا میں شادی کریں گے۔ یہ وہ جزیرہ ہے جہاں رونالڈو پیدا ہوئے اور انہوں اپنا بچپن گزارا۔ رونالڈو اور ان کی دوست کی شادی 8 اگست کو ہو گی تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمانوں کے اعزاز میں فائیو اسٹار ہوٹل میں شاندار استقبالیے سے قبل دونوں مڈیرا کے فنچل کیتھڈرل چرچ میں شادی کی رسومات ادا کریں گے۔ اس سے قبل پرتگال کے میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ رونالڈو 2026 کے ورلڈ کپ کے بعد شادی کریں گے۔

رونالڈو اوران کی دوست روڈریگیز پہلی بار 2016 میں ایک دوسرے سے ملے تھے اور پھر دونوں نے اگست 2025 میں منگنی کی تھی اور دونوں کے 5 بچے ہیں۔ اس حوالے سے رونالڈو نےیہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ان کی بڑی بیٹی نے روڈریگیز کو شادی کی پیشکش کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں