بھارت کی اداکارہ اور ریئلٹی شو اسٹار راکھی ساونت نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
برطانوی نشریات ادارے کو انٹرویو میں اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ میں پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتی ہوں اور قرآن پاک بھی پڑھتی ہوں۔ اب تک 8 بار عمرہ کرچکی ہوں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مئی 2022 میں سابق شوہر عادل خان درانی سے نکاح کے وقت اسلام قبول کیا تھا۔ جنوری 2023 میں اپنا مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا نام فاطمہ رکھنے کی بھی بات کی تھی۔
راکھی ساونت کہا کہ اگرچہ ان کی عادل خان درانی کے ساتھ شادی صرف 6 ماہ تک قائم رہی تاہم ان کا ایمان برقرار ہے۔ راکھی نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایمان انسان اور خدا کے درمیان ذاتی تعلق ہے۔ میرا پیشہ اس تعلق کا تعین نہیں کرتا۔ میں بولی وڈ میں روزگار اور اپنے قرضے ادا کرنے کے لیے کام کرتی ہوں۔ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کہ میں مسلمان ہوں یا نہیں۔
پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ پاکستان دشمن ملک ہے لیکن اگر میں بیمار ہوتی ہوں تو سب سے سے پہلے پاکستانی ہی مدد کو آتے ہیں۔
It’s nice to see someone so proud of their faith. Do you have a favorite moment from your spiritual journey?