پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلئے 20 ہزار ڈالر کی مالی ضمانت سے استثنیٰ مل گیا
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ویزا کے لیے 20 ہزار ڈالر مالی ضمانت کی شرط والے ممالک کی فہرست میں پاکستان افغانستان، ایران اور بھارت شامل نہیں۔
امریکا نے اپنے 2025 کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کر دیا جس کے تحت وزیٹر ویزا کے حصول کے لیے بعض ممالک کے شہریوں پر 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کی قابل واپسی مالی ضمانت یعنی ویزا بانڈ جمع کرانے کی شرط مستقل طور پر نافذ کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش، نیپال اور افریقی ممالک سمیت 50 ممالک فہرست میں شامل ہیں۔ نئے قوانین کے تحت کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابل واپسی بانڈ کی حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔