loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کے لازمی نسک فوڈ واؤچر متعارف کرادیے۔

پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلا دیش کے عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق یکم ربیع الاول سے ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ، کھانے اور دیگر سہولیات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریباً 10 ہزار ریسٹورنٹس کو نسک ایپ سے منسلک کردیے گئے ہیں۔ عمرہ کرنے آنے والے ہر شخص کو ویزا سے منسلک ایک کوڈ ملے گا جس سے منظور شدہ مقامات سے کھانا کھایا جا سکے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو معیاری اور منظم کھانے کی سہولت فراہم کرنا، غیر رجسٹرڈ خدمات کی حوصلہ شکنی کرنا اور عمرہ انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

 نئی پالیسی کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافہ متوقع ہے جس کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے پیکجز اور نرخوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں