loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

بالی ووڈ کی مشہور فلموں گجنی اور لگان سے شہرت پانے والے اداکار پردیپ راوت انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سال کے پردیپ راوت گزشتہ ایک ماہ سے کینسر کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے منیجر سدھارتھ تیواری نے اداکار کی موت کی تصدیق کردی۔

پردیپ راوت نے عامرخان کی ہٹ فلم میں ولن کے طور پر گجنی کا کردار اتنے شاندار طریقے سے ادا کیا کہ وہ اسی نام سے پکارے جانے لگے۔

مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور بیٹے وکرم آدتیہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی شخصیات اور مداحوں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں