دوسرے ٹیست کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگرز میں 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا لیے۔ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف 60 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے 266 رنز پر 2 وکٹوں سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 160 رنز اسکور کیے۔ کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ اویس ظفر، سلمان علی آغا، محمد رضوان، علی عثمان، عبید شاہ اور محمد علی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔ ساجد خان نے 30 رنز کی مفید اننگز کھیل کر عبداللہ شفیق کا بھرپور ساتھ دیا۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے محتاط انداز میں دوسری اننگز کا آغاز کیا اور تیسرے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا کر 60 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔