ایران کے صدرمسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا تھا جنگ اور پابندیوں سے شام کی طرح ایران میں بھی حکومت الٹ دےگا۔
سرکاری ٹی وی پرانٹرویو میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن نے سازش کی تھی کہ 48گھنٹے میں ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دےگا پر وہ ناکام رہا۔ نئے سپریم لیڈر نے ایران کو متحد اور مضبوط بنایا ہوا ہے۔ ایرانی عوام کےحوصلے اور عزم نے دشمن کے ارادے ناکام بنادیے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود ایران آج طاقتور اور باوقار ملک کہلاتا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا امریکا ایرانی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو نشانہ کیوں بناتا ہے؟ امریکا ہر اس علامت کےخلاف ہے جو ایرانی عوام کو آزاد اور تخلیق کار بناتی ہے۔ امریکا نہیں چاہتا کہ کوئی بھی قابل شخص ایران میں قائدانہ کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے زیادہ تر شہید کمانڈروں اور سائنس دانوں کا ذاتی گھر تک نہ تھا۔ اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز کے باوجود قومی اتحاد نے ایران کو ناقابل تسخیر بنایا۔