بالی ووڈ کی متعدد پاکستان دشمن فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کر تعریفیں سمیٹنے والے اداکار سنی دیول پاکستان کے بارے میں اچھے کلمات ادا کرکے مشکل میں پھنس گئے۔
اداکار سنی دیول نے پارٹیشن سے متعلق اپنی آنے والی فلم کی تشہیری تقریب میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاپا اداکار دھرمیندر ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ بھارت میری ماں اور پاکستان موسی یعنی خالہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب بھی لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ ہمارا ایک رشتہ ضرور ہے۔
سنی دیول کا یہ بیان سامنے آتے ہی ہندو انتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے اور نہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل کٹر ہندو انتہاپسند سنی دیول کو پاکستان دشمن فلموں میں کام کرنے پر سب سے بڑا ہیرو قرار دیتے تھے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے سنی دیول کو سراہا جا رہا ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سنی دیول کے موقف کا متوازن اور بالغ نظر انسان کا بیان قرار دیا۔