loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ پاکستان کی  بیرونِ ملک مسلسل آٹھ ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پہلی فتح ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں 117 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ میزبان ٹیم نے دن کا آغاز 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ باقی تین وکٹیں صرف 14 رنز کے اضافے پر گر گئیں۔ پاکستان کی جانب سے اسپنرز ساجد خان اور علی عثمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 75 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ امام الحق 9 اور اذان اویس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 24 اور کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ پاکستان کی 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کے بعد بیرونِ ملک پہلی ٹیسٹ فتح بھی ہے۔  

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں