تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی،جس سے کھلاڑی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔
🇹🇭 TERRIFYING: In Narathiwat, Thailand, a footballer was killed by a lightning strike… during the match.
12 other players were reportedly injured.
A game becomes a nightmare in the blink of an eye…
Writer: Samuelpic.twitter.com/K2aLt00UgA— Mario Nawfal (@MarioNawfal) August 5, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران آسمانی بجلی اچانک تھائی فٹبالر پر گری جس سے اس کی فوری موت ہوگئی۔ بجلی گرنے کے اس واقعے میں ملائیشین کھلاڑی سمیت 12 افراد بھی زخمی ہوئے۔
واقعہ 4 اگست کی شام تھائی لینڈ کے صوبہ ناراتھیوات کے علاقے سنگائی کولوک میں واقع سنتی پھاپ اسٹیڈیم میں علاقائی گولوک ایف اے کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے دوران پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً ساڑھے 5 بجے اس وقت پیش آیا جب شدید بارش کے دوران ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلا جا رہا تھا۔ مقامی ٹیموں میں تھائی اور ملائیشین کھلاڑی شامل تھے۔
ہلاک ہونے والے کھلاڑی کی شناخت 24 سالہ سوفوان اوائے کے نام سے ہوئی ہے۔