loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ جولائی میں 5 ہزار 438 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے  کے مطابق 5 بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرلیے۔ ملائیشیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور چین کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کےلیے آئیں۔ نئی رجسٹر ہونے والی 112 کمپنیوں میں غیرملکی ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 3148 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔ سنگل ممبر کمپنیاں 2117، لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس 127 رجسٹر ہوئیں۔28 غیرمنافع بخش تنظیمیں اور 18 پبلک کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ 51 فیصد کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 2756 ہے۔ اسلام آباد میں 1053، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 450، گلگت بلتستان میں 180 اور بلوچستان میں 135 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔  انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ آئی ٹی سیکٹر میں 1008 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

دوسری جانب ٹریڈنگ میں 845، سروسز میں 638، کنسٹرکشن میں 348 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ فوڈ اینڈ بیوریجز میں 256، سیاحت میں 207، ای کامرس میں 181، ایجوکیشن میں 165، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں 162، کارپوریٹ ایگری کلچر میں 145 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں