loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی کے مقتول تاجر میر رضا کے والد میر حسن نے نئے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ پر اعتراض کرتے ہوئے قبر کشائی سے انکار کر دیا جس کے باعث قبر کشائی مؤخر ہوگئی۔

قبر کشائی مؤخر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میررضا کے والد میر حسن نے کہا کہ آپ خود دیکھیں میں پہلے دن سے کہہ رہا ہو کہ قتل ہے۔ آئی جی سندھ اتنے بڑے عہدے پر ہوکر ایسا بیان دے رہے ہیں کہ کیس حل ہوگیا ہے اور جلد پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ کیسا بیان ہے۔ہم خود عدالت گئے اور فیصلہ کیا کہ قبر کشائی کروانی ہے۔ رات کے اندھیرے میں نیا نوٹیفکیشن نکالا گیا، میں اپنے بیٹے کی قبر کشائی ہر صورت کرواؤں گا اور 10 دن بعد بھی میں قبر کشائی کروانی پڑی تو کروا لوں گا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق مجسٹریٹ نے اہل خانہ کو بتایا تھا کہ تفتیشی افسر لکھ کر دے گا تو مجسٹریٹ نئی کمیٹی یا پرانی کیمٹی کو بحال کرے گا۔ تفتیشی افسر نے بیان کی صورت میں مجسٹریٹ کو درخواست جمع کروا دی۔دونوں بورڈز کے ممبران موقع موجود تھے۔ اہل خانہ اور وکیل کی جانب سے مجسٹریٹ کو نئے بورڈ کے خلاف درخواست جمع کروا گئی جس میں نئے میڈیکل بورڈ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں