loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق  7 اگست کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع  پر  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

On 7 August 2026, Security Forces conducted an intelligence based operation in Hangu District, on reported presence of Khwarij belonging to Indian Proxy, Fitna Al Khwarij.

During the conduct of operation, own troops effectively engaged khwarij location. In desperation, Khwarij… pic.twitter.com/W4CBuAHAz1— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 8, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔مارے جانے والے دہشت گرد متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  کیپٹن حمزہ نے جوانمردی نے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، کیپٹن حمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے خوارج کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے۔

   علاقے میں کسی بھی خوارج کے خاتمے  کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مؤثر انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں قوم کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں