loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

متنازع بیانات سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ  اداکارہ اور ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ  کنگنا رناوت نے شدید تنقید کے بعد نوجوان نسل کو گٹر جنریشن قرار دینے والے بیان پر یوٹرن لے لیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ جین زی ہمارے ملک کی اصل طاقت اور بڑا اثاثہ ہیں۔ اس بات کی خوشی ہے کہ نوجوان ہماری ثقافت اور پہچان بن کر سامنے آ رہے ہیں۔

اس سے قبل پیپرلیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا اور طالبات سے متعلق کنگنا رناوت نے انہیں جنریشن زی نہیں بلکہ جنریشن گٹر قرار دیا تھا۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایک جگہ اتنی بدصورتی اور گندگی نہیں دیکھی۔ یہ مغرب سے متاثرہ نئی نسل کی خواتین ‘جنریشن گٹر’ ہیں۔یہ ایسی ویڈیوز ہیں جنہیں دیکھ کر الٹی آتی ہے۔ یہ لوگ خود کو اور دنیا کو اپنی گندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مجھے یہ سب دیکھ کر سوشل میڈیا سے بریک کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

اس بیان کے بعد عوام کی جانب سے کنگنا رناوت کو شدید تنقید اور ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث مجبور ہو کر انہیں نوجوانوں سے متعلق اپنے بیان سے مکرنا پڑا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں