loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی کے علاقے صدر میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 200 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فائر سیفٹی قوانین پرعمل نہ کرنے پر صدر میں 200 دکانوں کو سیل کردیا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو ضلع بھر میں سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کیے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ ارسال کی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق  صدر میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 200 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلال سینٹر  اور کوہ نور سینٹر صدر میں گراؤنڈ فلور پر قائم دکانیں غیر محفوظ اور مقررہ قواعد کے خلاف قائم تھیں۔کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں