پاکستان ٹیم ایف آئی ایج ورلڈکپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز( ہالینڈ) پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز پہنچ گئی۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانے اور کامیابی حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے لیے 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس بھی جاری کردیا ہے، جبکہ رقم کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کے تمام انتظامی اور سفری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی رہائش اور کھانے سمیت دیگر سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار 2018 میں ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔