loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

کولمبیا میں آنے والے شدید زلزلے سے 132  افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے شہر بوگوٹا اور قریبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 4 تھی جس کی گہرائی 107 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان شہر کے مضافات میں واقع دیہی علاقہ چوکو ہوا ہے۔

کولمبیا کے صدر ابیلاردو ایسپریلا نے ملک میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی ہے اورمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  بہت بڑی تعداد میں لوگ منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے جن کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور جو عمارتیں متاثر ہوئیں ان کے گرنے کے خدشات کے پیش نظر وہاں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے اور کولمبیا کے مقامی اداروں کے مطابق زلزلے کا مرکز سان ہوے ڈلپالمر تھا اور اس کا سب سے زیادہ اثر چوکو کے علاقے پر پڑا ہے جو کہ ایک دیہی علاقہ ہے اور اس کی آبادی پانچ ہزار کے قریب ہے۔ یہ بوگوٹا سے 400 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں