loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایران کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو مکمل طور پر ہٹا دیا ہے اور اب اس پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آبنائے ہرمز اب کھلا ہے اور اس وقت اس پر صرف امریکی بحریہ کا کنٹرول ہے۔ ایران کبھی کبھار آبنائے میں بارودی سرنگیں بچھا دیتی ہے تاہم امریکی بحریہ انہیں تلاش کرکے صاف کردیتی ہے۔ امریکی بحریہ نے پورے آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کردیا ہے۔

امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر 100 فیصد کنٹرول حاصل ہوچکا ہے اور کسی بھی حصے میں ایران کی کوئی عمل داری نہیں ہے۔ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملانے والی دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں