loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر فواد عالم کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونا بہت مشکل فیصلہ تھا۔ کراچی بہت اچھے لوگوں کا شہر ہے۔ یہاں بہت اچھا وقت گزارا۔ اسلام آباد انفرااسٹرکچر اور آب و ہوا کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کراچی کو یاد نہیں کرتا لیکن کراچی کے لوگ بہت یاد آتے ہیں۔ کراچی کی حالت  پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اربوں روپے کا کاروبار اور لوگوں کو روزگار دینے والے شہر کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ جب کوئی کراچی کو پیرس یا کچھ اور کہتا ہے تو سن کر ہنسی آتی ہے۔ شاہراہ بھٹو اچھی بنائی ہے لیکن ضرورت بہت سارے کاموں کی ہے۔ ایک منصوبے سے آپ خود کو اور عوام کو تسلی نہیں دے سکتے۔

شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا پہلے سیاست میں آنے کا ارادہ تھا تاہم 2019 میں ذہن بدل گیا۔ سیاست میرا کام نہیں ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں