loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ایران اور امریکا جنگ اورکشیدگی کے باعث فضائی سفر35 فیصد مہنگا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران امریکا جنگ اور کشیدگی  سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے۔ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مسافروں کو 30 سے 35 فیصد اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

آبنائے ہرمز بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔ تاجروں نے ائیر کارگو کا استعمال کیا مگر ائیر لائنز نے بھی کرایے 40 سے 50  فیصد تک بڑھا دئیے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود  بار بار بند ہونے سے دنیا بھر کے فضائی سفرکا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بین الاقوامی سطح پر52,000 سے زائد پروازیں مکمل طور پر منسوخ ہوئیں۔ برصغیر میں سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوا جس کے مجموعی طور پر فضائی آپریشن میں 50 سے 60  فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔  دنیا بھر کے تقریبآ 60 لاکھ سے زائد مسافر اس بحران سے براہ راست متاثر ہو ئے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں